لینڈ ریکارڈ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جا ئے، پٹواری ازم کا خا تمہ اولین ترجیح ہے‘ چیف سیکرٹری پنجاب

منگل 20 دسمبر 2016 13:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چیف سیکریڑی پنجاب زاہد سعید نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جا ئے پٹواری ازم کا خا تمہ اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق چیف سیکریڑی پنجاب زاہد سعید نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جلد از جلد از مکمل کیا جائے تا کہ فرد سمیت دیگر ریکارڈ کے حصول کے لیے آنے والوں کو فوری طور پر متعلقہ کا غذات مل سکیں اور لینڈ ریکارڈ کی غرض سے آنے والوںکو پا نی پلا یا جا ئے اور کسی قسم کی رشوت طلب نہ کی جا ئے تا کہ پٹواری ازم کا خا تمہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :