ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے انتظامی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 20 دسمبر 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ریاستی انتظامی اصلاحات متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، بھمبر اور میرپور اضلاع کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کے عوام میں خوشحالی اور روز گار کی سہولیات میسر آئیں گی۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی اور انصاف کی فوری فراہمی کے لئے انتظامی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ لوگوں کو فوری انصاف مل سکے۔