اطالوی حکومت کا مالی مشکلات میں گھرے بینکوں کو سہارا دینے کے منصوبے کا اعلان

ارب یورو کے نئے قرضے لیے جائیں گے، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم پالو جینٹیلونی

منگل 20 دسمبر 2016 13:31

ْ روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) اطالوی حکومت نے مالی مشکلات میں گھرے بینکوں کو سہارا دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا ، وزیر اعظم پالو جینٹیلونی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 20 ارب یورو کے نئے قرضے لیے جائیں گے، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی حکومت نے مالی مشکلات میں گھرے بینکوں کو سہارا دینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے تمام جماعتوں سے مکمل تعاون کی درخواست بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے سامنے آنے والی اس تجویز کی پارلیمانی منظوری ابھی باقی ہے۔ اٹلی کے متعدد بینک شدید مالی مسائل کا شکار ہیں اور متعدد بینک غیر محفوظ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔