روسی سفیر کا قتل،ترکی میں تمام امریکی سفارتی مشن بند کر دیے گئے

منگل 20 دسمبر 2016 13:31

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد امریکا نے اپنے تمام سفارتی مراکز احتیاطا بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد امریکا نے اپنے تمام سفارتی مراکز احتیاطا بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابقگزشتہ شب انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر بھی فائرنگ کی گئی تاہم اس واقعے کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔ کارلوف پر اس وقت فائرنگ کی گئی، جب وہ انقرہ میں ایک نمائش کا افتتاح کرنے والے تھے۔ حملہ آور ترک پولیس کا ایک بائیس سالہ اہلکار تھا، جو اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :