معذور چینی خاتون نے وہیل چیئر پر پہاڑ سر کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:26

معذور چینی خاتون نے وہیل چیئر پر پہاڑ سر کر لیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چلنے پھرنے سے معذور خاتون نے وہیل چیئر پر 500 میٹر بلند پہاڑ عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

لائی چی پہاڑیوں پر چڑھنے کی چیمپئن تھی لیکن 5 سال پہلے ایک حادثے میں اس کا نچلا دھڑ کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔ حوصلہ مند خاتون نے معذوری کے باوجود حادثے کے ٹھیک پانچ سال بعد وہیل چیئر سمیت پہاڑ پر چڑھ کر دنیا کو حیران کر دیا۔