پاکستان نے آسٹریلیا میں بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا

منگل 20 دسمبر 2016 13:26

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان نے آسٹریلیا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

برسبین ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم 490 کے جواب میں 450 رنز بنا کر آٹ ہو گئی جو آسٹریلوی سرزمین پر چوتھی اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے اس سے قبل بھارت نے 1978 میں ایڈیلیڈ کے مقام پر 445 رنز سکور کئے تھے۔