چینی سفارتکار نے وزیر اعلی پنجاب کو ’شہباز اسپیڈ‘ کا خطاب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 دسمبر 2016 13:20

چینی سفارتکار نے وزیر اعلی پنجاب کو ’شہباز اسپیڈ‘ کا خطاب دے دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : چینی سفارتکار نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو "شہباز اسپیڈ" کا خطاب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی سینٹرل کمیٹی کے نائب وزیر ژنگ ژہوانگژونگ نے پنجاب میں ہوتے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیز رفتاری پر شہباز شریف کو "شہباز اسپیڈ" کا خطاب دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پیر کے روز وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ژنگ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیز رفتاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے نظریے کی تعریف کی۔ ژنگ نے کہا کہ میں اور میرے ساتھ آیا تمام وفد پنجاب میں ترقی کی بے مثال رفتار سے کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چین ترقیاتی کاموں کو نہایت کم وقت میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار غیر معمولی ہے۔

متعلقہ عنوان :