ون ویلنگ جیساجان لیواکھیل جہاں من چلے نوجوانوںکی زندگیوںکیلئے خطرہ ہے‘چوہدری محمد ارشد گجر

منگل 20 دسمبر 2016 13:23

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) ون ویلنگ جیساجان لیواکھیل جہاں من چلے نوجوانوںکی زندگیوںکیلئے خطرہ ہے وہاںپیدل چلنے والے بھی اس جان لیواکھیل سے محفوظ نہیںرہ سکتے ان خیالات کا اظہار انجمن شہریان ( رجسٹرڈ )کے سیکرٹر ی اطلاعات و مقام حیات کے جنر ل کونسلر چوہدری محمد ارشد گجر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ارباب اختیارون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریںاس کے علاو ہ والدین بھی بچوںکوون ویلنگ سے روکنے کیلئے اپناکرداریقینی بنائیںٹریفک پولیس بھی ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہی کیلئے بھرپورمہم چلائے اس ضمن میںمیڈ یاکے ساتھ ساتھ آگاہی کیلئے دیگرذرائعے بھی استعمال کیے جائیںتاکہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کی حوصلہ شکنی ہوسکے ون ویلنگ سے مختلف اوقات میںنوجوانوں کااپنی زندگی سے ہاتھ دھونابھی کسی بڑے المیہ سے کم نہیں۔