یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

منگل 20 دسمبر 2016 13:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر 0.5 فیصد بڑھ کر 1139.43 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 3.70 ڈالر بڑھنے کے بعد 1141.20 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1141.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد بڑھنے کے بعد 1143.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :