امریکی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

منگل 20 دسمبر 2016 13:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)امریکی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ڈائو جونز انڈسٹریل انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 19,993.06 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ایس اینڈ پی500 انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے بعد 2262.53 پوائنٹ اور نسداک کمپوزٹ انڈیکس 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 5457.44 پوائنٹ پر بند ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کے قتل اور دنیا میں دہشتگردی کے دیگر حالیہ واقعات کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں میں خوف و ہچکچاہٹ کی صورتحال رہی۔