فلم’جان وِک‘ چیپٹر2 ‘کانیا ٹریلر

منگل 20 دسمبر 2016 13:20

فلم’جان وِک‘ چیپٹر2 ‘کانیا ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء)ایکشن ہیرو کیانو رِیو کی بدلے اورانتقام پر مبنی نئی ایکشن تھرلر فلم’’جان وِک:چیپٹر2 ‘‘کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقع سے فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے اٴْسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے۔باسیل لیوانک اورڈیوڈ لیچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں۔