ہالی وڈ ایکشن فلم ’’سوسائیڈ اسکواڈ‘‘ 2016 کی نمبرون فلم بن گئی

منگل 20 دسمبر 2016 13:20

ہالی وڈ ایکشن فلم ’’سوسائیڈ اسکواڈ‘‘ 2016 کی نمبرون فلم بن گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) ہالی وڈ ایکشن فلم ’’سوسائیڈ اسکواڈ‘‘ دوہزار سولہ کی بہترین فلم قرار پائی جس میں سپرمین کی موت کے بعد نئی ٹاسک فورس خطرناک مجرموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ سپر ہیرو کی کہانی’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ رواں سال کی دوسری بہترین فلم رہی۔

(جاری ہے)

فلم میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’بیٹ مین ورسز سپر مین۔ ڈان آف جسٹس‘‘ سال کی تیسری بڑی فلم ٹھہری۔ فلم میں غیرمعمولی طاقتوں کے مالک دو سپر ہیروز عوام کی حفاظت کے لیے بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔ ہالی وڈ فلم ’’ڈیڈ پول‘‘ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں سپر ہیرو ویڈ ولسن انتقامی کارروائی کے لیے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :