امریکی پروڈیوسرز کا ہریتھک روشن پر بڑا الزام

منگل 20 دسمبر 2016 13:11

امریکی پروڈیوسرز کا ہریتھک روشن پر بڑا الزام
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی نئی آنے والی فلم ’’کابل‘‘ پر امریکی ٹی وی ڈرامے ’’ڈیئرڈیول‘‘ کے پروڈیوسرز نے کہانی چوری کا الزام عائد کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی بڑی بڑی فلموں کوہالی ووڈ کا چربہ قرار دیا جاتا ہے لیکن ہمیشہ سے ہی بھارتی فلم میکرز ان دعوؤں کی نفی کرتے رہے ہیں جب کہ ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ کے درمیان مقابلے کے امکانات روشن ہیں تاہم ریلیز سے قبل ہی ہریتھک روشن کی فلم پر سنگین الزام لگ گیا ہے۔

مشہور امریکی ڈرامہ سیریل’’ڈیئرڈیول‘‘ کے پروڈیوسرز نے بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی فلم’’کابل‘‘ کو اپنے ڈرامے کا چربہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے