آئی ایم ایف کا کرسٹائن لاگارڈے پر بھرپور اعتماد کا اظہار

منگل 20 دسمبر 2016 12:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لاگارڈے کو فرانسیسی عدالت سے سزا کے باوجود ان کی سربراہی پر بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان گزشتہ روز آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کرسٹائن لاگارڈے کو سزا بطور فرانسیسی وزیر خزانہ 2008 ء کے ایک مقدمے میں تساہل کے طور پر ملی جبکہ ان کی بطور ایم ڈی آئی ایم ایف کارکردگی انتہائی اطمینان بخش ہے اور انھیں آئندہ بھی اپنی خدمات اسی طرح جاری رکھنی چاہیئں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ادارے کو ان کی قیادت کی ضرورت رہے گی۔