برطانیہ میں آباد کشمیریوں سے گہرا رشتہ ہے جس طرح مسئلہ کشمیر کو برطانیہ میں تارکین وطن نے اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی‘مطلوب انقلابی

کشمیر کا بنیادی نکتہ آزادی ہے اس کے حصول کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا اور اپنے ذاتی ، مذہنی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک ہی ایجنڈے پر متفق ہونا ہو گا

منگل 20 دسمبر 2016 12:43

شفلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) برطانیہ میں آباد کشمیریوں سے گہرا رشتہ ہے جس طرح مسئلہ کشمیر کو برطانیہ میں تارکین وطن نے اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی کہ تارکین وطن کی اپنے ملک سے کس قدر محبت ہے آزاد خطہ کے کشمیری مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر کا بنیادی نکتہ آزادی ہے اس کے حصول کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا اور اپنے ذاتی ، مذہنی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک ہی ایجنڈے پر متفق ہونا ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق و زیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے شیفلیڈ میں پرو فیسر عاصم، کونسلر مرزا محمد معرو ف، چوہدری محمد رفیق اور عامر حسین کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جب میں کابینہ میں تھا تو آزاد کشمیر میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور کئی کالجز ، یونیورسٹیاں اور سکولز اپ گریڈ کیے ایڈھاک سسٹم کو ختم کروایا لیکن آج مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے لوگوں سے روزگار چھینا شروع کر دیا تعلیمی پیکج ختم کرنے اور پی ایس سی تحلیل کیے جانے کے فیصلہ سے حکومت کی بد نیتی صاف ظاہر ہو گئی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بنائی گئی یونیورسٹییاں ، میڈیکل کالجز اور میگا منصوبے ختم کرنے کے لیے موحودہ حکومت نے اپنی کوششیں شروع کر رکھی ہیں پیپلز پارٹی غریب متوسط طبقات عوام طلباء کے حقوق کے لیے آخری حد تک جائے گی انتقامی تبادلے اور انتقامی کاروائیاں لمحہ فکریہ ہیں عوام دشمنی کے فیصلوں کو آزادکشمیر کے عوام قبول نہیں کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی تعمیر و ترقی اور عوام دوست پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کا گزشتہ دور حکومت اس بات کی مثال ہے کہ حکومت نے تعمیری سیاست کی بنیادیں ڈالی خطہ کے اندر میگا پراجیکٹس اور تعمیری منصوبوں کی بنیادیں رکھی ہیں (ن) لیگ کی موجودہ حکومت انتقامی کاروائیوں کے ذریعے افراء تفری کی سیاست کرنا چاہتی ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دیئے گئے تعلیمی پیکج کو کیسے ختم کیا جائے اور کس طرح پی ایس سی کو ختم کر کے اہم اداروں میں ایڈھاک ازم کے ذریعے من پسند افراد کو نوکریاں دے کر ریاست کے پڑھے لکھے اور میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کا معاشی قتل عام کیا جائے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے ان اقدامات کی شدید مزمت کرتی ہے انھوں نے کہا کہ تعلیمی پیکج سے ریاست کے لاکھوں طلباء طالبات کا مستقبل وابستہ ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اجتماعی مفادات کے منصوبہ جات کو تیزی سے مکمل کیا تھا جوکہ موجودہ حکومت کو ہضم نہیں ہو رہے میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیاں ، سڑکیں بجلی ، پانی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتے ہی تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے تعلیمی پیکج قو م و ریاست کی امانت ہے عدالت العالیہ کے فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں تنگ نظر حکومت نے عوام سے تعلیم اور روزگار چھینا حکومت کے خلاف جلد ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی اس سے زیادہ مسائل تھے بجٹ خسارہ ہمیں بھی ورثا میں ملا تھا مگر ان سب کے باوجود ہم نے اچھے طریقہ سے حکومت کی ترقیاتی منصوبے دئیے ادارے قائم کیے روزگار کے مواقع فراہم کیے عوام کو نوکریاں دیں حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب عوام اتھ کھڑے ہونگے اور موجودہ حکومت سے اپنا حق چھین کر لیں گے تقریب کے آخر میں پروفیسر عاصم ، کونسلر مرزا محمد معرو ف، چوہدری محمد رفیق اور عامر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطلوب انقلابی کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں جس محنت سے انھوں نے مقام پایا اس میں ان کی اپنی محبت اور قابلیت ہے وہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے وزیر کے عہدے پر پہنچے کشمیر کونسل کے ممبر بھی رہے اللہ تعالیٰ ان کو ترقی و کامرانی دے انھوں نے محمد مطلوب انقلابی کا دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔