راجہ فاروق حیدرکی سربراہی میںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت کے انقلابی اقدامات سامنے آناشروع ہوگئے ہیں‘ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

پیپلزپارٹی کے دورمیںتمام اداروںکوتباہ کردیاگیاتھابرادری ازم،تعصبات اورپسندوناپسندکی بناء پرنوکریاںریوڑیوںکی طرح بانٹی گئیں

منگل 20 دسمبر 2016 12:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر ن لیگ راجہ ایوب ، جنرل سیکرٹری ن لیگ کوٹلی سٹی سردار معروف طفیل ، راجہ رضوان ، شبیر شہزاد ، مرزا بشارت جرال ، الطاف بھٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی سربراہی میںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت کے انقلابی اقدامات سامنے آناشروع ہوگئے ہیںپی ایس سی کی تحلیل ، نام نہادجعلی تعلیمی پیکج کاخاتمہ،این ایس ٹی کے ذریعہ اساتذہ کی بھرتی،این ایف سی ایوارڈمیںحصہ بننے کے لیے جدوجہد،پی ایس سی،محتسب اعلیٰ اورججزتقرریوںکے لیے نئی قانون سازی ،سرکاری ہسپتالوںمیںایمرجنسی میںمفت ادویات کی فراہمی اورہرقسم کے علاج کی سہولیات کی فراہمی ن لیگ حکومت کے عوام دوست میرٹ اورانصاف پرمبنی اقدامات ہیںجس سے آزادکشمیرکے نوجوانوںکومیرٹ پرروزگارملے گاپیپلزپارٹی کے دورمیںتمام اداروںکوتباہ کردیاگیاتھابرادری ازم،تعصبات اورپسندوناپسندکی بناء پرنوکریاںریوڑیوںکی طرح بانٹی گئیںاورتعلیم یافتہ نوجوانوںکامستقبل تاریک کیاگیاپبلک سروس کمیشن کوعملاً پیپلزسروس کمیشن بنادیاگیاتھاجس کی تحلیل حکومت کااحسن اقدام ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے مشترکہ بیان میںکیاانہوں نے کہاکہ آزادکشمیرحکومت کی طرف سے متنازعہ اورغیرآئینی پبلک سروس کمیشن کوبرطرف کیئے جانے کے فیصلہ کاتعلیم یافتہ نوجوانوںنے بھرپورخیرمقدم کیاہے پی پی پی کے دورکے پبلک سروس کمیشن نے میرٹ سے ہٹ کرنوجوانوںکوبھرتی کیاحالیہ اسسٹنٹ کمشنرز،سیکشن آفیسرزاوراے ایس پیزکی آسامیوںکے خلاف منعقدہ پیپرزمیںٹمپرنگ کرکے من پسندامیدواروںکوآگے لایاگیاسفارشی اوربااثرافرادکونوازنے کے لیے میرٹ کاقتل کیاگیا امتحانات میںسوالیہ پرچہ جات اورجوابی کاپیوںکی سکریسی سوالیہ نشان رہی،عدالت العالیہ کی طرف سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پی ایس سی کے امتحانات کی مارکنگ غیرمعیاری ہونے کے ساتھ ساتھ جوابی کاپیوںکی سکریسی نام کی کوئی چیزنہیںتھی راجہ ایوب نے کہا کہ پی ایس سی کی تحلیل کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کادرست اوربروقت اقدام قراردیاانہوںنے کہاکہ پی پی پی دورمیںجعلی پی ایس سی بناکرجعل سازی کے ذریعہ اپنے لوگوںکوبھرتی کیاگیاپی ایس سی نے قواعدوضوابط سے ہٹ کرتقرریاںکیںپی پی پی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مغائرچندافرادکونوازنے کے لیے کمیشن تشکیل دیاجسے حکومت نے تحلیل کرکے انقلابی فیصلہ کیاہے راجہ ربنواز نے کہاہے کہ پی ایس سی اصل میںکرپشن کمیشن بن چکاتھاجس کی تحلیل سے آزادکشمیرکے نوجوانوںکواب امیدہوچکی ہے کہ میرٹ پرتقرریاںہونگی راجہ قمر یوسف نے آزادکشمیرحکومت کی طرف سے پی ایس سی ،محتسب اعلیٰ،اورججزتقرریوںکوخالصتاً میرٹ پرکرنے کے لیے باقاعدہ آرڈننس جاری کرنے اورقانون سازی کے لیے بل اسمبلی میںپیش کئے جانے کے فیصلہ کاخیرمقدم کیاہے چیئرمین اعظم مغل نے آزادکشمیرحکومت کی طرف سے نئے سال میںدس اضلاع کے سرکاری ہسپتالوںکی ایمرجنسی میںمریضوںکومفت ادویات اورہرقسم کے علاج کی سہولیات فراہم کیے جانے کے فیصلہ کاخیرمقدم کیاہے انہوںنے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے غریب مریضوںکومفت طبعی سہولیات فراہم ہونگی راجہ قمر یوسف نے کہاہے کہ وزیراعظم نے آزادکشمیرکواین ایف سی ایوارڈمیںحصہ دلوانے کے لیے بھرپورجدوجہدکی منعقدہ اجلاس میںپنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آزادکشمیرحکومت کے مطالبہ کی حمائت کی مگرپیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ اورتحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے مخالفت کی آزادکشمیربارے پی پی پی اورپی ٹی آئی نے اپنااصل چہرہ دکھادیاانہوں نے کہاہے کہ جعلی تعلیمی پیکج کاخاتمہ احسن اقدام ہے پی پی پی حکومت نے جیالوںکوبھرتی کرنے کے لیے نام نہادجعلی تعلیمی پیکج دیاتھااب موجودہ حکومت نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے این ایس ٹی کے ذریعہ میرٹ پربھرتی کرنے کافیصلہ کیاہے جوکہ احسن اقدام ہے -

متعلقہ عنوان :