حکومت آزادکشمیرکی طرف سے متاثرین لائن آف کنٹرول کی امدادکاسلسلہ تسلسل سے جاری

اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثارنے بھارتی فوج کی جانب سے زخمی ہونے والے محمداسلم شاکرساکن گوئی کو1لاکھ روپے کاچیک دیا

منگل 20 دسمبر 2016 12:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) حکومت آزادکشمیرکی طرف سے متاثرین لائن آف کنٹرول کی امدادکاسلسلہ تسلسل سے جاری،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثارنے بھارتی فوج کی جانب سے زخمی ہونے والے محمداسلم شاکرساکن گوئی کو1لاکھ روپے کاچیک دیا،حکومت اورانتظامیہ کنٹرول لائن کی صورتحال سے واقف ہے،متاثرین خود کوتنہانہ سمجھیں حکومت اورانتظامیہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،متاثرین کنٹرول لائن کاہرلحاظ سے بھرپورخیال رکھاجائے گا، متاثرین کے لیے امدادی چیک،دوائیوں،رہائش،ایمبولینسزکے ساتھ ساتھ دیگرہرسہولت فراہم کرینگے،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثارکی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدنے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمداسلم شاکرساکن گوئی کے ورثاء کو1لاکھ روپے مالیت کاامدادی چیک دیامحمداسلم شاکرساکن گوئی کچھ روزقبل بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںشدیدزخمی ہواتھا اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدنے بھارتی فوج کی جانب سے زخمی ہونے والے تین افرادکوایک ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیراورانتظامیہ متاثرین لائن آف کنٹرول کے ساتھ کھڑی ہے متاثرین خودکوتنہانہ سمجھیںحکومت اورانتظامیہ متاثرین لائن آف کنٹرول کاہرطرح سے مکمل خیال رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :