جناح کالج میں ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے

منگل 20 دسمبر 2016 12:27

پشاور۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) جناح کالج پشاور یونیورسٹی بزم اردو ادب کے زیر اہتمام ملی نغموں ‘خاکوں اور تقاریر کا مقابلہ منعقد ہوا ،جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر شازیہ بابر نے کی جبکہ مہمان خصوصی شعبہ اردو اسلامیہ کالج کے چیئرمین ڈاکٹر اظہار الله اظہار تھے، ججز کے فرائض ہوم اکنامکس کالج کی ڈاکٹر فرحانہ قاضی اور اسلامیہ کالج کے عطاء الله شاہ نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلے میں عائشہ طاہر نے پہلی آرزو نے دوسری اور سارہ سعید نے تیسری ،ملی نغموں میں عفت شکیل نے پہلی میمونہ مثال نے دوسری اور سارہ سعید نے تیسری جبکہ خاکوں میں بیسٹ پوزیشن سونیا یوسفزئی نے حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :