ڈی کام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات آئندہ سال 29 مارچ سے شروع ہوںگے

منگل 20 دسمبر 2016 12:27

پشاور۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے اعلان کیاہے کہ ڈی کام پارٹ ون اور ٹو ‘ریوائز کورس 2006ء اور ڈی بی اے پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحانات آئندہ سال 29مارچ سے شروع ہوںگے‘ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات (کامرس ) پشاور کے دفتر میں داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان بھی کردیاگیاہے۔