انجینئرنگ یونیورسٹی میں لیٹرری ویک کی افتتاحی تقریب

منگل 20 دسمبر 2016 12:27

پشاور۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں لیٹری ویک 2016ء کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ‘ تقریب کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے لیٹرری اینڈ ڈی بیٹنگ سوسائٹی نے کیاہے‘ تقریب میں صوبہ بھر سے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء وطالبات مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، شرکاء نعت‘ قرات‘ کوئز اور تقریری مقابلوں کے علاوہ سٹیج ڈرامہ ‘بیت بازی اور مضمون نگاری میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خضراعظم‘ رجسٹرار انجینئرنگ یونیورسٹی مہمان خصوصی تھے‘ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس طرح کی تقریبات سے طلباء کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیاجاتاہے۔