میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کے والد سپرد خاک،قرآن خوانی کل ہوگی

پیر 19 دسمبر 2016 23:51

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر غلام صابر کے والد سابق ڈپٹی جنرل مینجر پی ٹی سی ایل محمد رفیع قضائے الہی سے رحلت فرما گئے، گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب سمیت طب سے وابستہ افراد کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل بروز بدھ 21دسمبر بعد از نماز ظہر ان کی رہائش گاہ 230 پی ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن پر ہو گی،دریں اثناء میڈیکل ٹیچر ز ایسوسی ایشن پی جی ایم آئی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سکندر حیات گوندل ، انتظامیہ ایل جی ایچ اور سٹاف نے ڈاکٹر غلام صابر سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت و صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔