ہائیکورٹ نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ فیس جمع کرانے کے احکامات کو معطل کر دیا

پیر 19 دسمبر 2016 23:51

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے بہاوالدین زکریہ یونیوورسٹی ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ جمع کرانے کے احکامات کو معطل کر دیا ۔فاضل عدالت نے ایچ ای سی اور وائس چانسلر سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے محمد عثمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ فیس جمع کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لاہور کیمپس بند ہونے کے بعد ملتان کیمپس نے اخبار میں اشتہار دیا ہے کہ لاہور کیمپس کے طلباء 20 دسمبر سے پہلے داخلہ فیس جمع کرائیں درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ طلبہ کیلئے اتنے کم وقت میں یہ سب ممکن نہیں، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ طلبہ تین سال سے بی زیڈ یو لاہور کیمپس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور داخلہ جمع نہ ہونے پر ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا. لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد بہاوالدین زکریہ یونیوورسٹی ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ جمع کرانے کے احکامات کو معطل کر دیا ۔

فاضل عدالت ایچ ای سی اور وائس چانسلر سے جواب طلب کر لیا ۔