منشیات فروش کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی

پیر 19 دسمبر 2016 23:51

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) انسداد منشیات کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

مجرم کی تحویل سے 210 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ پولیس تھانہ نولکھا نے مجرم کو گرفتار کر کے تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا۔ فاضل عدالت نے گذشتہ روز سماعت مکمل کرتے ہوئے مجرم قاسم کو تین سال قید کی سزا سنا دی ۔

متعلقہ عنوان :