سکھر شہر کے تجارتی اور رہائشی علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی کا نظام خراب تر ہوتا جارہا ہے، صدر آل سکھر اسمال ٹریڈرز

پیر 19 دسمبر 2016 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر شہر کے تجارتی اور رہائشی علاقوں میں صفائی اور گندے پانی کی نکاسی کا نظام خراب تر ہوتا جارہا ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور تجارتی مراکز سمیت مختلف سڑکوں اور گلی محلوں میں نکاسی کا گندا پانی کھڑا ہے جس کے باعث شہریوں اور تاجروں طلبہ و طالبات معمر افراد اور خواتین کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد طاہر خان، گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، عارف میمن،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ سکھر شہر کی بہتری کیلئے میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں ۔ نساسک کو ختم کرکے شہر کی صفائی ستھرائی کے معاملات مکمل طور پر سکھر میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :