پی اے ایف فنشنگ سکول کی41 ویں کورس کی گریجویشن تقریب،آرمی میڈیکل کالج کی سابقہ پرنسپل میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہدہ بادشاہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں

پیر 19 دسمبر 2016 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) پی اے ایف فنشنگ سکول کی41 ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ آرمی میڈیکل کالج کی سابقہ پرنسپل میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہدہ بادشاہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ ان کی آمد پر بیگم طلعت سہیل نے ان کا استقبال کیا جو کہ پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی صدر اور پی اے ایف فنشنگ سکول اسلام آباد کی سر پر ستِ اعلیٰ ہیں۔

مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔قبل ازیں سکول کی ڈائریکٹر مسز نسرین اورنگزیب نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اِس کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جن کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو معاشرے کامفید ممبر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر بیگم طلعت سہیل نے مہمانِ خصوصی کو فنشنگ اسکول کاکریسٹ پیش کیا۔پی اے ایف فنشنگ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئی996 1ء میں قائم ہوا تھا۔

اس کے تربیتی کورس میں کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، مینجمنٹ ، آرٹ آف پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت ، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال ، نفسیات، روحانی بالیدگی اور فیلڈ سروائیول کے لیکچرز کے علاوہ عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ جہالت کے خلاف جنگ اور فروغ تعلیم میں مصروف عمل ، پی اے ایف فنشنگ سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے۔