آرپی اوکا پولیس لائن ملتان میںکانفرنس ہال، آئی ٹی سنٹراور ریکریشن روم کا معائنہ

پیر 19 دسمبر 2016 23:42

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز پولیس لائن ملتان کا معائنہ اور شہید محل کا دورہ کیا ،شہداء کے لئے پھولوں کا گلدستہ شہدا کی یادگار پر پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس لائن میں کانفرنس ہال ، آئی ٹی سنٹر اور ریکریشن روم کا معائنہ کیا جس میں جدید ٹیکنا لوجی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے نصب کئے گئے آلات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ لینے والے پولیس ملازمین سے کمپیوٹرز کی ٹریننگ کے متعلق پوچھا گیا ۔ریکریشن روم میں رکھے گئے مختلف کھیلوں کیرم بورڈ،ٹیبل ٹینس وغیرہ کا پولیس ملازمین سے انٹر ٹینمنٹ کے بارے میں بات چیت کی۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری پولیس لائن میں دھوبی گھاٹ،نائی خانہ کا دورہ بھی کیا۔ جس میں ملازمین کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ صفائی اور ستھرائی کا معائنہ کیا۔آخر میں آئی ٹی آپریشنز روم کاسٹی پولیس آفس میں افتتاع کیا۔جس میں آئی ٹی کے حوالے سے تمام امور کو سرانجام دیا جائے گا۔اچھی کارکردگی رکھنے والے افراد کو تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :