مسلم لیگ (ق) کے سابق ناظم سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں شامل،مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

اقرباپروری کی بنا پر علیحدگی اختیار کی،مسلم لیگ (ن) کی سیاست قومی مفاد ‘ چوہدری برادران کی سیاست ذاتی مفاد پر مبنی ہے،صفدر ممتاز سندھو

پیر 19 دسمبر 2016 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) سینئرراہنمامسلم لیگ (ق)سابق ناظم وچیئرمین چوہدری صفدرممتازسندھونے چوہدری برادران سے 35سالہ سیاسی رفاقت کوخیرآبادکہہ دیا اور وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میںباضابطہ اعلان کردیا،اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماچوہدری احمدسعیدایم این اے چوہدری عابدرضاایم این اے جعفراقبال سابق ایم این چوہدری مبشر حسین، صدرمسلم لیگ ن ضلع گجرات ایم پی اے ملک حنیف اعوان ایم پی ایز چوہدری اشرف دیونہ، نوابزادہ حیدرمہدی،چوہدری شبیرکوٹلہ،نوابزادہ طاہرالملک ،نومنتخب میئر حاجی ناصرمحمود،چوہدری تنویرگوندل،چوہدری اشرف ریحانیہ،چوہدری اعجازشاہ دولہ ٹائون،اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری صفدرممتازسندھونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میںایک ورکرہوںاوراصولوںکی سیاست کاکاربندہوںچوہدری برادران نے مجھ سے چیئرمین ضلع کونسل کے ٹکٹ کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایک بار پھر اقربا پروری کرتے ہوئے اپنے گھر سے امیدوار کھڑا کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماراخاندان 35سالوںسے چوہدری برادران کاساتھ دے رہاہے اب تک اجارہ داری کاخول ل قائم ہے جس کوتوڑکرساتھیوںسے مسلم لیگ ن میںاعلان ہے انشاء اللہ پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ ملکرجلدمیںحلقہ pp-110سے کنجاہ منگووال شادیوال اوردیگرعلاقوںسے میاںنوازشریف کے ووٹ بینک کوبڑھاکرعوام کی مسلم ن لیگ میںشمولتیںکروائوںگامیرامرناجینااب مسلم لیگ ن اورمیاںنوازشریف اورمیاںشہبازشریف سے ہے پارٹی کی بقاء کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہیںبعدازاںچوہدری صفدرممتازسندھوکے ڈیرہ پرپرتکلف دعوت کابھی اہتمام کیاگیا۔

مرکزی راہنمامسلم لیگ ن چوہدری احمدسعیدنے چوہدری صفدرممتازسندھوکومسلم لیگ ن میںخوش آمدیدکہا۔انہوںنے صفدرممتازکی شمولیت سے مسلم لیگ پہلے سے کئی گناء مضبوط اورفعال ہوئی جنرل الیکشن میںان سپورٹ کرونگا۔ایم این اے چوہدری عابدرضانے کہاکہ چوہدری براداران جس علاقہ سے منتخب ہوکر وزیر اعلی پنجاب بنے اسی حلقہ کو پسماندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کی پیداواراب دریاکے کنارے تک محدودہوگئے ہیںانشاء اللہ 2 2دسمبرکوہم مخالفین کوگجرات کی سیاست سے بھی باہرکردیںگے۔ مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدر ملک حنیف اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور چوہدری صفدر ممتاز سندھو کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :