حکومت نے بلاول بھٹو کے 4 مطالبات پر فوری عمل نہ کیاتو دما دم مست قلندر ہو گا،یہ ایسی تحریک ہو گی کہ حکومت کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کی سابق ایم این اے چودھری سجاد الحسن سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 23:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیش کردہ چار مطالبات پر فوری طور پر عمل کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا ، یہ ایسی تحریک ہو گی کہ حکومت کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔ وہ پیر کو سابق ایم این اے چودھری سجاد الحسن سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 23دسمبر کو خطروں کے کھلاڑی، شیروں کے شکاری اور سب پر بھاری آصف زرداری کی واپسی کا سُن کر مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ان کے چہروں پر ناکامی عیاں ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور جرأتوں سے رقم ہے۔ ہم نے ڈکیٹر حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، ہم ملک میں امن ، خوشحالی لائیں گے اور وطن عزیز سے لوٹ مار اور کرپشن کا باب بند کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا وزیر داخلہ کے خلاف کمیشن کی رپورٹ آنے پر وزیر داخلہ کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متعلق اپنی زبانوں کو لگام دیں ورنہ ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :