ْ بھارت نے مولانا مسعود اظہر پر پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی فرد جرم عائد کردی

پیر 19 دسمبر 2016 23:38

ْ بھارت نے مولانا مسعود اظہر پر پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) بھارت نے جیش محمد اور اس کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر رواں برس جنوری میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی فرد جرم عائد کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای) نے الزام عائد کیا کہ 2 جنوری کو ایئر بیس میں داخل ہونے والے چاروں مسلح افراد پاکستانی شہری تھے ،ْ جیش محمد کے اہم رہنما مسعود اظہر اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹرائل کورٹ میں پیش کی جانے والی چارج شیٹ میں 18 گھنٹے طویل اس حملے اور ایئربیس پر دہشت گردوں کے قبضے سے متعلق تمام تفتیش شامل ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے سینئر افسر کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرے اور انھیں انڈیا ڈی پورٹ کردیا جائے ،ْچارج شیٹ میں ڈی این اے کے نمونے ،ْ ایئربیس کے نزدیک جنگلات سے ملنے والے پاکستانی کھانوں کے پیکٹس ،ْواکی ٹاکی سیٹ اور دہشت گردوں کی گاڑی میں موجود ایک پیغام کا حوالہ پیش کیا گیا ۔بھارت نے دعویٰ کیا کہ وہ جیشِ محمد کے اس حملے میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت پاکستان کو فراہم کرچکا ہے جس میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے محدود کی جانے والی ٹیلی فون کالز کے شواہد بھی شامل ہیں۔