پشاور،گرلز ہائی و ہائر سکینڈری سکولز کے بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

پیر 19 دسمبر 2016 23:36

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) گرلز ہائی و ہائر سکینڈری سکولز کے بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین ایبٹ آباد میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف سکولز جنہوں نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں انہیں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش تھے جبکہ ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن محمد رفیق خٹک،ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم سید بشیر حسین شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فی میل اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حامد خان بھی موجود تھے تقریب میں صوبے کے مختلف سکولز کی پرنسپلز اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں نے قومی ترانہ ، جمناسٹک،مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر شہزاد بنگش نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دے رکھی ہے باالخصوص پرائمری ایجوکیشن پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی وسائل خرچ کیئے جا رہے ہیں اور اس سال صوبائی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں تمام سکولوں کو بلا تفریق فنڈز بھی فراہم کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سکولوں میں نئے گرائونڈز کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جو سہولیات سکولوں میں ناپید ہیں انہیں فراہم کی جا رہی ہیں اور سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں کے مد مقابل کھڑا کر دیا گیا ہے پورے صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر اہل اساتذہ کی بھرتیاں کی گئی ہیں تبادلوں اور تعیناتیوں میں بھی میرٹ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :