منڈی بہاؤالدین،کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق ، باپ بیٹی شدید زخمی

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق ، باپ بیٹی شدید زخمی ۔تفصیلات کیمطابق ظہیر اپنی بیوی فیض بی بی اور بیٹی ماریہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس گائوں جا رہا تھا کہ پنڈی راواں کے قریب بارات کے ساتھ ایک تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی جس سے فیض بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ظہیر اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے حالت تشویشناک ہونے کے باعث عزیز بھٹی اسپتال گجرات ریفر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا ۔ تاہم میانہ گوندل پولیس نے بارات کی دیگر چند گاڑیوں کو قابو کر لیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار اور ڈرائیور کا پتہ چل گیا ہے جسے جلد گرفتار کر لیں گے ۔ جبکہ دیگر کار والوں کو چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :