پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے مسلم لیگ ن کی ناکام پا لیسوں کی بدولت ہر طبقات سراپا احتجاج ہے

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کا بیان

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے مسلم لیگ ن کی ناکام پا لیسوں کی بدولت ہر طبقات سراپا احتجاج ہے لوڈشیڈنگ اور صحت کی سہولتوں ناپید ہو چکی ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غر یب آدمی کی مشکلات میں مزید اضا فہ ہو چکا ہے اور مار کیٹ میں جعلی ادویات کی روک تھام کے معاملے میں بھی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی عدم دستیابی، مہنگائی، لاء اینڈ آرڈر کوکنٹرول کرنے ، سکولوں اور ہسپتالوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 1کروڑ 30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیںجو حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ چڑھا رہے ہیں۔ امن وامان کا اندازہ 40ہزار سے زائد اشتہاریوں کے آزاد گھومنے سے لگایا جا سکتا ہے حکمرانوں کی توجہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں بلکہ ناکام منصوبوں پر ہے۔