Live Updates

ْپاکستان کے بچاؤ کیلئے بے رحم احتساب ضروری ہے،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عمران جٹ تھیم

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عمران جٹ تھیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے بچاؤ کے لیے بے رحم احتساب ضروری ہے موجودہ حالات میں پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے سیاست دان پاکستانی غریب مجبور عوام کے مسیحا بن کر میدان میں اترتے ہیں اور جھوٹے وعدے کرکے اپنا الو سیدھا کرلیتے ہیں عوام کو پھر انہیں مشکلات میں سے گزرنا پڑتاہے جسکا وعرصہ سے شکا ر ہیں اس پیارے پاکستان اور اقتدار کے پجاری ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والوں سے سمجھوتا اگر کر لیا جائے تو ملک میں بدامنی ،دہشت گردی اور کرپشن ،رشوت خوری لاقانونیت کی ناختم ہونے والی اندھیر ی چلتی رہے گی اور ملک مشکلات کا شکا ر اورعوام بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے کسی مسیحا کا انتظار کرتی رہے گی پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے احتساب کے عمل کی ملک بھر میں مہم چلانے سے امید کی کرن جاگی عوام عمران خان کے جرأت مندانہ قیادت پر لبیک کرتے ہوئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے لیکن بے حس حکمرانوں کے کان پرجوں تک نہیں رینگی وہ ان خیالات کا اظہارکوٹ بابوخاں میں ایک کارنر میٹنگ میں کارکنوں اور میڈیا سے کررہے تھے ان کے ہمراہ رانا اخترپپو ،چوہدری محمد یعقوب ،خورشید منج ،و دیگر نے اپنے خیالات اظہار کرتے کہا کہ جب تک حکمرانوں کے بے رحم احتساب کا عمل شروع نہیں ہوتا کرپشن رشوت خوری لاقانونیت جیسی وباء کبھی ختم نہیں ہوگی اور اقتدار کے پجاری عوام کو ورغلاتے رہیں گے پاکستان کے سیاست دانوں نے غریبوں کے لیے آنے والی غیر ملکی امداد اورکرپشن کو اپنی تجوریوں میں بند کرکے غیر ملکی بنکوں میں اپنے اثاثے رکھ کر خود کشکول لیکر انہی ملکوں کے سربراہان کے دروازے پر دستک دیتے ہیں جنکو ہماری سلامتی اور امن راس نہیں ہر طاغوتی طاقت جو نیکی سے دور کرکے برائی کی طرف مائل کر ے ہر باطل جوحق کے مد مقابل وجود میں موجود ہے اورقیام پاکستان سے سلسلہ چل رہا ہے یہ کب رکے گا جب احتساب کا عمل شروع ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :