لیا قت پور ،موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے با عث 2افراد جاں بحق ، دو شدید زخمی

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

لیا قت پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) لیا قت پور میں موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے با عث دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گے ۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال لیا قت پور داخل کروادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر 22 عباسیہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے خانبیلہ کا رہائشی سعید احمد اور غوثیہ کالو نی کا رہائشی گلاب خاں جابحق ہو گئے جبکہ محمد عامر اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال لیا قت پور میں داخل کرادیا گیا ہے جہا ں پر ان کی حالت تسلی بخش بتا ئی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :