پنجاب یونیورسٹی کا125 واں کانووکیشن 24 دسمبر کو ہوگا

پیر 19 دسمبر 2016 22:54

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) جامعہ پنجاب کا 125واں کانووکیشن 24دسمبر بروز ہفتہ کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ جس میں انڈرگریجویٹ سیشن 2011-15اور ایم ۔ای/ایم ۔ایس سی ، ایم ۔ایس/ایم ۔

(جاری ہے)

فل سیشن 2013-15کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں دی جائیں گی۔ مزید برآں پی ایچ ڈی کے فاضل طلباء و طالبات جو سال 2016کے دوران کامیاب ہوئے ان کو بھی ڈگریاں دی جائیں گی۔اس سلسلے میں دعوت نامے ارسال کیے جاچکے ہیں تاہم جن کو موصول نہیں ہوئے وہ کنٹرولر آفس رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :