جامعہ کراچی، بیچلرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری

پیر 19 دسمبر 2016 22:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) بیچلرزاور ماسٹرزمارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 21 تا 24 دسمبر تک جبکہ ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 تا 29 دسمبر 2016ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تا دوپہر ایک بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبا وطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 21 تا 23 دسمبر تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل/جمع کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظر رکھتے ہوئے جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :