کیڈٹ کالج مستونگ کے طالب علموں کی آل بلوچستان انٹر اسکول میتھ اولمپیاڈ پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں شرکت

پیر 19 دسمبر 2016 22:36

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) کیڈٹ کالج مستونگ کے جماعت ہفتم اورہشتم کے کیڈٹس شمس اللہ، اسفندیار خان اور کلیم باری نے اپنے لیکچرار محمد جنید کی رہنمائی میں آل بلوچستان انٹر اسکول میتھ اولمپیاڈ پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں شرکت کی اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

طلباء میں کیڈٹ کلیم باری کو دس ہزار روپے جبکہ کیڈٹ شمس اللہ اور اسفندیار کو تین تین ہزار روپے کیش پرائز اور شیلڈز سے نوازا گیا جو کیڈٹ کالج مستونگ کے لئے ایک اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :