لاہور،واساکی32کنٹریکٹ افسران کو مستقل کر دیا گیا

پیر 19 دسمبر 2016 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ریکورٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات اور واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری نصیر احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا احمد محمود بھٹی نے واسا کے 32کنٹریکٹ افسران کی ملازمت کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان میں 20اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجنیئرنگ،9اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف اے اینڈ آر،اور2کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کی پوسٹوں پر گریڈ17جبکہ 1افسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہا ئیڈرالوجی کی پوسٹ پر گریڈ18میں مستقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مستقل ہونے والے افسران میں شیراز علی،عتیق الرحمان،محمد ارمغان خان،حافظ حسن ناصر،ذیشان شوکت،عتیق جیلانی،احسن سعید،ذیشان منصور،یا سر محمود،رانا قوسین ناز،محمد فیصل سرور،عبید الرحمان سعید،وقاص نصیر،محمد عثمان اختیار،حافظ عزیر احمد،حافظہ فاطمہ زاہد،سید محمد حسین رضا،رمیض،سومان خالد،عمیر مقصود،انجم جاوید،طیب ملک،محمد صادون بصرہ،رشید محمود،محمد عادل،ارسلان شاہ محمد،عدنان اصغر،محمد احمد،زاہد حسین،محمد یوسف رضوان خان،محمد فہد راحیل طارق اور سدرا سلیم کے نا م شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :