وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو کی لوک گلوکارہ معشوق سلطان کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 19 دسمبر 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف و صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو کی لوک گلوکارہ معشوق سلطان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معشوق سلطان نے مسحورکن آواز اور منفرد طرز گائیکی کے ذریعے لوک موسیقی میں اپنا نام پیدا کیا اور ان کے انتقال سے پشتو موسیقی میں ایک خلا پیدا ہو گیاہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :