چیئر مین سینیٹ کا دوران اجلاس موبائل فون کے استعمال پر مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر کلثوم پروین پر اظہار برہمی

ْاگر دوبارہ اجلاس کے دورن موبائل فون استعمال کیا تو ضبط کرلیا جائے گا، رضاربانی کی تنبیہ

پیر 19 دسمبر 2016 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر کلثوم پروین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ اجلاس کے دورن موبائیل فون استعمال کیا تو ضبط کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹکا اجلاس چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران سینٹر کلثوم پروین کے موبائیل فون استعمال پر چیئر مین سینٹ نے برہمی کااظہار کیا۔اس موقع پر چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اگر دوبارہ اجلاس کے دورن موبائیل فون استعمال کیا تو ضبط کرلیا جائے گا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :