شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر کالجز فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پیر 19 دسمبر 2016 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر کالجز فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا اس موقع پر یونیورسٹی کی پرووسٹ مس روحینہ مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ‘ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں گزشتہ روز دو سیمی فائنل منعقد ہوئے‘لڑمہ کیمپس میں ہونیوالے پہلے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی نے نوشہرہ کالج کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی میچ کا واحد گول 56 ویں منٹ میں ہما نے سکور کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرنٹیئر کالج پشاور نے گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فرنٹیئر کالج کی طرف سے بینش ‘انعم اور کرن نے بالترتیب گیارہویں ‘اٹھارہویں اور 66 ویں منٹ میں گول سکور کئے ۔

متعلقہ عنوان :