میپکو نے بجلی کی بندش کاشیڈول جاری کردیا

پیر 19 دسمبر 2016 20:31

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 11KVوائٹ ہائوس، فاروق پورہ، اولڈ شجاع آباد روڈ، رنگیل پور اور پیر حسن سوالی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں 21،22اور24دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

132KVلاڑگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV سٹی لاڑ، بوریاں والا، 5فیض، اسلام پور، طاہر آباد، قصبہ مڑل، باقر پور، گروپ آف انڈسٹریز (مہدی)، انیس ٹیکسٹائل ملز اور اے اینڈ زیڈفیڈرز، 132KVقاسم پورگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV نیولاڑ، اولڈ لاڑ، پیراسماعیل، اے اینڈ بی، ریڈیوپاکستان، نشاط مل، بہاولپور روڈ اور صائم ذوالفقار فیڈرز سے 27،28،29اور31دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :