27 دسمبر حکمرانوں کے سرنڈرکرنے کادن ہے‘آصف زرداری نے وطن واپسی ‘حکمرانوں نے رخصتی کیلئے اپنا سامان باندھ لیا

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا بیان

پیر 19 دسمبر 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 27دسمبر حکمرانوں کے سرنڈرکرنے کادن ہے۔23دسمبر کے دن آصف زرداری کی وطن واپسی ہوگی جبکہ27دسمبر کے دن حکمران سرنڈرکردینگے ۔آصف علی زرداری نے عوامی طاقت کے بل پروطن واپسی کیلئے رخت سفرباندھ لیا جبکہ حکمران بھی اسلام آباد سے جاتی امراء واپسی کیلئے اپنا بوریابستر سمیٹ رہے ہیں ۔

لگتا ہے چودھری نثار علی خاں کے استعفیٰ سے ملک میں استعفوں کی برسات آجائے گی اوران کے ساتھ ساتھ ان کی پانامالیگ کے مرکزی قائدین بھی ایوان اقتدار سے چلے جائیں گے ۔ آنیوالے سال میں پاکستانیوں کیلئے بہت کچھ نیا ہوگا۔وہ فردوس پارک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی بڑی چوری بے نقاب ہوگئی مگروہ خودکواحتساب کیلئے پیش کرنے کی بجائے دوسروں کے احتساب پرزوردے رہے ہیں۔

حکمران اپناحساب دیں دوسرے بھی اپناحساب ضروردیں گے۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ کے جرم کو جرموں کابادشاہ کہاجاتا ہے ،دوسروں کی نسبت حکمران کرپشن پرزیادہ قابل گرفت ہیں۔ حکمرانوں نے قومی وسائل کوامانت کی بجائے شیرمادر سمجھا اوراپنی تجوریاں بھرتے رہے اب وہ مگرمچھ کے آنسو بہاکر باشعور شہریوں کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام دشمن حکومت سے نجات کیلئے شاہراہوں پرآنے کادوٹوک فیصلہ کرلیا ،اب پاناما لیگ کوپناہ نہیں ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :