محکمہ ریلوے نے مین اور برانچ لائنوں کو مضبوط بنانے کیلئے انجینئرنگ برانچ کو متحرک کردیا

پیر 19 دسمبر 2016 18:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) محکمہ ریلوے نے مین اور برانچ لائنوں کو مضبوط بنانے کیلئے انجینئرنگ برانچ کو متحرک کردیا ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پہلے مرحلہ میں مین لائنوں کو مضبوط بنایا جائے اور بعد میں برانچ لائنوں کو محفوظ کیا جائے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی رفتار بڑھانے کیلئے ریلوے لائنوں کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ دوران سفر ٹرین میں جھٹکے کم سے کم لگیں اور سفر بھی محفوظ بنایا جاسکے اسی طرح ٹرینوں میں لائٹننگ کے علاوہ پانی کی فراہمی اور نماز کیلئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہر ریلوے کوچ میں موبائل چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :