ہڈیارہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر بھائی نے کلہاڑی کے وار سے بہن کو شدید زخمی جبکہ اسکے آشنا کو قتل کردیا ‘ موقعہ سے فرار

پیر 19 دسمبر 2016 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) ہڈیارہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر بھائی نے کلہاڑی کے وار سے بہن کو شدید زخمی جبکہ اسکے آشنا کو قتل کردیا ‘ موقعہ سے فرار۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ رانا طاہر کے مطابق کلہاڑی سے بہن اور اسکے آشنا پر حملے کا واقعہ گویندا گاوں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں اللہ وسایا نے اپنی بہن شکیلہ اور اسکے آشنا یاسر پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس سے یاسر موقع پر جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیامقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے پولیس نے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ ایس پی کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :