ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن‘ 2 عمارتیں مسمار‘3 سربمہر

پیر 19 دسمبر 2016 18:15

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز کینال روڈ پر کارروائی کر کے گرڈ اسٹیشن لال پل کے قریب ایک غیر قانونی عمارت مسمار جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈیا ل ہائوس کے قریب تین عمارتیں سربمہر کر دیں،اسی طرح ٹائون پلاننگ ونگ عملہ نے ڈ یفنس روڈ پر سٹی ہسپتال موہلنوال کے قریب غیر قانونی زیر تعمیر ایک کمرشل عمارت بھی مسمار کر دی ۔