سی پیک منصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ واضافی بجلی دستیاب ہوگی ، راجہ عدیل

پیر 19 دسمبر 2016 18:11

لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج کے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ سی پیک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 17045میگا واٹ بجلی سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن ایسوسی ایشن شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے توانائی کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں ہوگا اور صنعتیں ترقی و ملکی معیشت میں اہم کرد ار ادا کرینگی،راجہ عدیل نے کہا کہ سی پیک بجلی منصوبوں سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ اضافی بجلی بھی دستیاب ہوگی، انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے پیدا ہونیوالی1100میگا واٹ بجلی رواں سال کے اختتام تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی جبکہ1650میگا واٹ بجلی2017ء تک اور 3270میگا واٹ بجلی کے منصوبی2018ء تک فعال ہوجائیں گے ،انہوںنے کہا کہ صنعتوں کو بجلی کی ضروریات پوری ہونے سے ملکی برآمدات اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :