طلبا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید علوم سے بہرہ ور کیا جائے، کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ

پیر 19 دسمبر 2016 18:11

چیچہ وطنی۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ طلبا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید علوم سے بہرہ ور کیا جائے تا کہ وہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئی ٹی لیبز کی گذشتہ 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مستقبل کے معماروں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی سسٹم کو بھی یقینی بنا رہی ہے ۔مذکورہ اجلاس میں ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کھچی ،ڈی سی او اوکاڑہ راناسقراط امان اللہ ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور ای ڈی او ناہید واصف ،محمد سلیم اور جاوید مرزا کے علاوہ ای ڈی او فنانس سکندر بخاری و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔بعد ازاں کمشنر نے ساہیوال شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کے حوالے سے ایریا مینجر کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :