کرسمس ڈے کے حوالے سے مسیحی برادری کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،ڈی پی او ساہیوال

پیر 19 دسمبر 2016 18:11

چیچہ وطنی۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمد عاطف اکرام نے مسیحی کمیونٹی کے ممبران سے کرسمس ڈے کے حوالے سے میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسیحی برادری ہمارے بھائیوں کی طرح ہے ، ہر ممکن کوشش کرکے ان کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ضلع ہذا کے تمام چرچز کے پاسبان اور پادری حضرات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرسمس ڈے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میں مسیحی برادری اور خاص طور پر پاردری حضرات کا بھرپور تعاون رہا ہے جس پر انکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرسمس ڈے کے حوالے سے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی تمام کالونیوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور تمام گرجا گھروں کی سویپنگ کرکے انکو متعلقہ پاسبان کے حوالے کیا جائے گا۔اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے دلبر جانی اور ابراہم ڈینیل وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کی مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور اندار میں سراہتے ہوئے انکو دادِ تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :