رواں سال صنعت زارملتان میں 1050 طالبات نے داخلہ لیا، 454 طالبات کورس مکمل کرچکی ہیں، رانا محمود جاوید

پیر 19 دسمبر 2016 18:11

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) صنعت زارملتان میں ایک سال کے دوران 1050طالبات نے 11مختلف کورسز میں داخلہ لیا۔454طالبات اس دوران کورسز مکمل کرچکی ہیں جبکہ اس وقت 86طالبات زیرتربیت ہیں۔یہ ادارہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام کام کررہاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ کے منیجر رانا محمود جاوید نے بتایا کہ اس وقت صنعت زار ملتان میں پانچ سٹاف ممبر ریگولر اور6پرائیویٹ سٹاف ممبر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے بارے میں موثر اقدامات کیے جارہے ہیںاور ادارے میں زیرتربیت طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کی بھی بھر پور کو ششں کی جا رہی ہے۔